وزیر اعظم آرمی چیف ملاقات ،سیاسی و عسکری قیادت کا ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق

وزیر اعظم آرمی چیف ملاقات ،سیاسی و عسکری قیادت کا ہمسایہ ممالک سے بہتر ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن )سیاسی و عسکری قیادت نے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان منگل کو ون آن ون ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی ،افغانستان بھارت کے ساتھ تعلقات کراچی و بلوچستان آپریشن ، آئی ڈی پیز کی واپسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال اور وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ملاقات میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ دنوں رہنماؤں کے درمیان کراچی اور بلوچستان میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شرریف کو آپریشن ضرب عضب ، کراچی اور بلوچستان میں جاری آپریشن پر کے نتیجے میں میں ہونے والی پیش رفت اور دورہ امریکہ کے دوران امریکی اعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی وزیرا عظم کو آگا کیا میں لیا ہے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت پراطمینان کا ااظہار کیا ، اور پاک فوج کے جوانوں کے کردار کو سراہا ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام، افواج اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدار ت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاک بھارت تعلقات ،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس افغانستان کی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب ،قومی سلامتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے ،اجلاس میں مشیربرائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے وزیراعظم نواز شریف قومی سلامتی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ہے جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس میں بنکاک میں ہونے والی پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے، اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا ہے اور جو نکات وہاں اٹھائے جائیں گے انکو بھی حتمی شکل دی گئی ہے ،اجلاس میں پاک بھارت تعلقات اور بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی پاکستان آمد اور وزیراعظم سمیت دیگر اعلی حکام سے ہونے والی متوقع ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے صدر کی پاکستان آمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کی گیا اور قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول