امریکہ کا بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

امریکہ کا بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

  

واشنگٹن(مانٹیرنگ ڈیسک)امریکہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کیلئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشی ہے پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔امریکہ کانفرنس میں افغان صدرکی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچیں گی۔ مودی سرکار کی طرف سے کسی بھی وزیر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -