جنرل راحیل سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

جنرل راحیل سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

  

راولپنڈی (مانٹیرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان اوون جینکنزنے ملاقات کی جس میں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈکوارٹر میں برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان اوون جینکنزنے ملاقات کی ۔ملاقات میں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے آپریشن ضرب عضب اور دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کوششوں اور کاروائیوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -