آرمی چیف نے مزید 4دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے

آرمی چیف نے مزید 4دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے

راولپنڈی (مانٹیرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 4 خطرناک دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردےئے ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چار خطرناک دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردےئے ہیں۔دہشتگردوں میں نور سعید ،مراد خان،عنایت اللہ اور اسرار الدین کے نام شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد لوگوں کو ذبیح کرنے ،خودکش دھماکوں،اغواء اور قتل کی وارداتوں میں ملوث اور دہشتگرد تنظیموں کو فنڈ فراہم کرنے میں ملوث تھے ۔دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے

مزید : صفحہ اول


loading...