بلاول کی زرداری سے ملاقات، رینجرز کی تعیناتی پرتبادلہ خیال

بلاول کی زرداری سے ملاقات، رینجرز کی تعیناتی پرتبادلہ خیال

دبئی(مانٹیرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے دبئی میں بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں سندھ میں رینجرز کی سندھ میں تعیناتی کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا ،ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی مشروط ہوگی۔ رینجرز کو کسی بھی گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہوگی۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں سندھ رینجرز کے متعلق امو رپر بات چیت کیلئے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز کی تعیناتی سندھ اسمبلی قرار داد سے مشروط کئے جانے کا امکان ہے۔ رینجرز کو سیاسی گرفتاری سے پہلے سندھ حکومت سے وزیر اعلیٰ سے منظوری لینا پڑے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو رینجرز تعیناتی سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ملاقات میں آصف علی زرداری کی جانب سے سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب مہم چلانے پر بلاول بھٹو کو مبارکباد دی گئی

مزید : صفحہ اول


loading...