انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے عمران خان

انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے عمران خان

  

اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہانتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے، غلطیوں کا جائزہ لے کر اپنی اصلاح کریں گے، ہم وہ پاکستان نہیں بنا سکے جو ہم بنانا چاہتے تھے،فیملی سیاست نہیں چاہتا اس لئے انٹرا پارٹی الیکشن کرا رہا ہوں،میں عوام میں سے ہوں اور اپنی عوام کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتا، الیکشن کمیشن نے اگلے الیکشن میں بھی دھاندلی کا پروگرام بنا لیا ،یہی ارکان اگلے الیکشن تک رہے تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہوگا۔وہ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پرخطاب کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فیملی سیاست نہیں چاہتا اس لئے انٹرا پارٹی الیکشن کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اگلے الیکشن میں بھی دھاندلی کا پروگرام بنا لیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن میں یہی ارکان اگلے الیکشن تک رہے تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہے، بلدیاتی الیکشن میں قومی الیکشن سے زیادہ دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں عوام میں سے ہوں اور اپنی عوام کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتا۔عمران خان نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، قائد اعظم اور بھٹو کے بعد نوجوانوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے، غلطیوں کا جائزہ لے کر اپنی اصلاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔میں دھرنے میں بے یقینی کی کیفیت میں تھا۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کا سانحہ بہت افسوس ناک تھا ساری زندگی اس سانحے کو نہیں بھول سکتا،پشاور سانحے کا ایک سال پورا ہونے پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر 16دسمبر کو خیبر پی کے میں تعطیل ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -