دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پوری قوم اور ریاستی ادارے متحدہیں،پرویزرشید

دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پوری قوم اور ریاستی ادارے متحدہیں،پرویزرشید

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں سے میڈیا کو کمزور نہیں کرسکتے یہ لڑائی دہشتگردی کے خاتمے تک پوری قوم اور ریاست کے تمام ادارے یکجا ہوکر تب تک لڑتے رہیں گے جب تک آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہ ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپی ایف یو جے ، نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ قلم اور بندوق کے ساتھ لڑی جارہی ہے ، دہشتگردی کو ختم کرنا کسی ایک سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے ، جس کیلئے پوری قوم پرعزم ہے ،سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ روایتی جنگ سے مختلف ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جاسکتی جب تک ملک سے دہشتگردوں کا مکمل طور پر صفایا نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا کمزور ہوگیا تو ریاست کے باقی تین ستون مفلوج ہوکر ر ہ جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول