پنجاب کے مختلف شہروں میں د ھند ،ٹریفک حٓدثات میں 11افراد جاں بحق،24زخمی

پنجاب کے مختلف شہروں میں د ھند ،ٹریفک حٓدثات میں 11افراد جاں بحق،24زخمی

فیصل آباد/شیخوپورہ/حافظ آبا (بیورورپورٹ ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 9سالہ بچے سمیت11افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ24 شدید زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد میں دھند کے باعث اڈہ جوہل کے قریب ویگن اور ٹرالہ کے درمیان تصادم سے 35سالہ پرویز اور 19سالہ محسن علی شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 26سالہ سلیم‘35سالہ حسین‘60سالہ عبدالحمید اور 32سالہ نامعلوم شہری کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا. دوسرا حادثہ نیاموآنہ منڈی کے قریب دو کنیٹنر آپس میں ٹکرا گئے جس سے کنڈیکٹر 30سالہ منصب شدید زخمی ہو گیا اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا تیسرا حادثہ سمندری کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر گدھا ریڑھی پر سبزی منڈی جاتے ٹکر کی ٹکر سے 55سالہ عبدالحق اور اس کا گدھا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ چوتھا حادثہ لنڈیانوالہ کے نواحی چک 627 گ.ب میں سڑک پر کھیلتے عباس گلی کا 9سالہ بیٹا علی حسن ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا اور شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا. پانچواں حادثہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس سے عبدالعزیز شدید زخمی ہو گیا اس کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ شدید زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گیا غلام محمد آباد پولیس نے غفلت و لاپرواہی سے رکشہ چلانے والے ذیشان وغیرہ دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.شیخوپورہ کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں 3افراد جاں بحق5سے زائد شدید زخمی ہوگئے ،ٹریفک کا پہلا حادثہ علی الصبح لاہور روڈ جوئیانوالہ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں پر 26سالہ نوجوان دلربا کو نامعلوم گاڑی نے بری طرح سڑک کراس کرتے ہوئے کچل ڈالاجو موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا ،ڈیرہ ملاں سنگھ کے قریب تیزرفتار لوڈر ٹرالر کی ٹرک سے رکشہ سوار4بچوں کاباپ ملک رفیق موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا،ٹریفک کا تیسرا واقعہ مریدکے جی ٹی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا صفدر آباد روڈ ڈھاباں منڈی کے قریب نصف درجن سے زائد گاڑیاں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جسکے نتیجہ میں2افراد زخمی ہوگئے ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں زخمی ہونیو الوں کو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے متعلقہ ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پولیس نے قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔حافظ آبادمیں دھند کے باعث مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اور سکھیکی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔اسلام آباد سے لاہورجانے والی مسافر بس نمبرLES-9909سکھیکی کے قریب دھند کے باعث سامنے کھڑے ہونے والے ٹرک نمبرSGD-2798سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون نوپارہ سکنہ اٹک جاں بحق جبکہ 15مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سکھیکی اور پنڈی بھٹیاں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دوسرا حادثہ سکھیکی کے قریب لاہور سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل دو افراد کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد بوٹا سکنہ ملہے زخموں تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

مزید : صفحہ اول