دی ایجوکیٹرز کے زیرِ اہتمام طلبہ کے اعزاز میں تقریب

دی ایجوکیٹرز کے زیرِ اہتمام طلبہ کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور(پ ر)دی ایجوکیٹرز(اے پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس) نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں رائل پام گالف اینڈ کنڑی کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا میٹرک اور جماعت نہم کے بورڈ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ علی رضاپراجیکٹ ڈائریکٹر، ایاز علی خان جنرل مینجر سیل اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ، عثمان چیمہ ریجنل ہیڈ۔ سینٹراور مسٹر رانا احتشام احمدچیف مارکیٹنگ آفسرشامل تھے۔

۔دی ایجوکیٹرز نے صرف طلبہ کو ہی انعامات نہیں دیے بلکہ مختلف شیلڈز تقسیم کر کے اُن فرنچائز یز کی کوششوں کو بھی سراہا ہے ، جنھوں نے کمپنی کی پالیسیز پر عمل کیا اور پیشہ وارانہ طرزِ عمل اختیار کیا۔دی ایجوکیٹرز کے طلبہ کو کنکورڈیا کا لجز (اے پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس) سے بھی متعارف کروایا گیا جو کہ دی ایجوکیٹرز کے طلبہ کے لیے اگلا قدم ہے ۔ پرزنٹیشنزکے ذریعے د ی ایجوکیٹرز کے طلبہ کو کنکورڈیا کالجز کے مختلف فوائد اور لرننگ ٹیکنیکس سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر عباس(ڈین آف سائنسز)، ڈاکٹر قلبِ عابد (ڈین آف آرٹ اینڈہومینیٹیز )،مسٹر سہیل صدیقی (فنانشل کنٹرولر)، ڈاکٹر کامران جہانگیراور گروپ ہیڈز مسٹر ثاقب حنیف اور مس سلمیٰ قریشی نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -