متروکہ وقف املاک بور ڈ کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں محفل مشاعرہ کل ہوگا
لاہور ( کامرس رپوٹر)متروکہ وقف املاک بور ڈ کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ میں شہداء کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ کل الحمرا ہال نمبر 2میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت عطاء الحق قاسمی کریں گے۔ جبکہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق اور امجد اسلام امجد مہمان خصوصی ہونگے۔
۔مشاعرہ میں ملک بھر کے نامور شعراء کرام ، ادیب اور دانشور شرکت کریں گے۔چیئرمین بور ڈ صدیق الفاروق نے محفل مشاعرہ کے انتظامات کیلئے ممبر بورڈ مسز عائشہ حامد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی کے ارکان میں ڈپٹی سیکرٹری شیخ محمد جاوید، پی آر او عامر حسین ہاشمی ، نسرین مہدی، سمیر ا رضوی،منیر احمد بھٹی شامل ہیں جو مشاعرہ سے متعلق انتظامی امور سر انجام دیں گے۔ جبکہ ایجو کیشن ونگ کے طلبہ و طالبات خصوصی پروگرام و ملی نغمے پیش کریں گے۔