یوسی پی میں سینما فوٹو گرافی پر ورکشاپ

یوسی پی میں سینما فوٹو گرافی پر ورکشاپ

لاہور(خبرنگارخصوصی) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں میڈیا کلب اور پینٹیکس کے اشتراک سے سینماٹوگرافی پر ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ کا مقصد طلبہ کو فلم و ٹی وی کے حوالے سے کیمرے کے استعمال اور تصویری صحافت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا کہ و ہ تصویر کے ذریعے کس طرح صحافت میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پہ ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے ورکشاپ کے شرکاء کو اس ورکشاپ کی اہمیت اور ضرورت سے روشناس کرایا ۔ پینٹیکس کی جانب سے علی حمزہ نے طلبہ کو تفصیلی لیکچر دیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4