الخدمت فاؤنڈیشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے سیشن کے مرکزی ذمہ داران کا اعلان
لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے سیشن 2015 تا 2019کے لئے مرکزی ذمہ داران کا اعلان کر دیا گیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن کی نئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق محمدعبدالشکورمرکزی صدر ،سید احسان اللہ وقاص سینئر نائب صدر، ڈاکٹر مشتاق احمدمانگٹ سیکرٹری جنرل،منور حسین چارٹراکاؤٹنٹ سیکرٹری فنانس،شاہد اقبال ایگزیکٹو ڈائریکڑ،عمیر ادریس ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ،اعجازاللہ خان،انجینئرعبدالعزیز، میاں بابر حمید اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے ۔جبکہ شعبہ جات کے نیشنل ڈائریکٹرز میں فضل محمود آفات سے بچاؤ، پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد افضل صحت عامہ،انجینئرصابر احمد ڈائیگناسٹک نیٹ ورک ،ضیغم مغیرہ تعلیم،سید راشد داؤد صافپانی ،شاکر صدیقی کفالت یتامیٰ ،جمشید علی خان مواخات اورعامر محمود چیمہ شعبہ سماجی خدمات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کی نئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔