کالج آفمیڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں عالمی دن برائے ایڈز کے حوالے سے سیمینار
لاہور( نمائندہ خصوصی)کمیونٹی میڈیسن اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری نے عالمی دن برائے ایڈزکے موقع پرسمپوزیم کا انعقاد کیا۔سمپوزیم کا مقصد پاکستان میں میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں آگاہی تھا۔ اس سال عالمی دن برائے ایڈز کا موضوع " صفرہونا"مطلب اس بیماری کی روک تھام کرنا ہے۔سمپوزیم کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد پروفیسر ارم منظور، ہیڈ آف کمیونٹی میڈیسن اور ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری نے تعارف پیش کیا بعد ازاں پروفیسر جمشید ناصر، پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر اسلم باجوہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کمیونٹی میڈیسن ،ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ دینٹسٹری نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے اعداد و شمار کے بارے میں آگاہی دی اور ڈاکٹر طیبہ راشد، ٹریٹمنٹ کوآرڈینیٹر، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے "پنجاب میں ایچ آئی وی کے خطرات"کے بارے میں بات کی۔