چلڈرن ہسپتال میں خناق کی اینٹی ڈفتھیریا سیرم موجود ہے،پروفیسر احسن وحید راٹھور

چلڈرن ہسپتال میں خناق کی اینٹی ڈفتھیریا سیرم موجود ہے،پروفیسر احسن وحید ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے کہا ہے کہ ہسپتال میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے فراہم کر دہ خناق کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی اینٹی ڈفتھیریا سیرم (ADS) موجود ہے

اور4 دسمبر کے بعد چلڈرن ہسپتال میں خناق کی بیماری سے کسی بچے کی ہلاکت نہیں ہوئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے بتایا کہ رواں سال 2015 کے دوران اب تک خناق کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں آنے والے خناق کے مریضوں کی تصدیق کے لئے 0333-4206585 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -