ہر سال نو دسمبر کو اینٹی کرپشن ڈے منانے کا اعلان ،آج بھرپور اہتمام کیا جائیگا

ہر سال نو دسمبر کو اینٹی کرپشن ڈے منانے کا اعلان ،آج بھرپور اہتمام کیا جائیگا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) اینٹی کرپشن کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلان کے مطابق ہر سال نو دسمبر کو اینٹی کرپشن ڈے منانے کا اعلان کیا گیا لہذا اس ضمن میں پہلا اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004 کومیکسیکو میں منایا گیا جس کی باقاعدہ منظوری 31 اکتوبر2003 کو دی گئی تھی۔جو کہ اب ہرسال کرپشن کے خلاف جنگ کے عزم کی ازسرنو تجدید کے ساتھ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔اس دن کو منانے کا مقصد عالمی معاشرے کو کرپشن سے پاک کر نے کے عزم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی اٹھانا ہے، جس سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو سکے۔اس ضمن میں بھی محکمہ انسداد رشوت ستانی کی طرف سے شہر میں بینز ز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے ہیں اور آج شہر میں مختلف محکموں کی طرف سے مختلف مقامات پر اینٹی کرپشن کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -