خاندانی منصوبہ بندی پر اضافی وسائل مختص کرنا ہوں گے ،سید کمال شاہ
لاہور ( کامرس رپوٹر)حکومت پاکستان کو قیمتی زندگیاں بچانے کے لئے بہت زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف پی 2020 پر کئے گئے عہد کو پورا کرنے کے لئے سیاسی مضبوط عزائم کا مظاہرہ کرنے کی سنجیدہ کوششوں کی بہت ضرورت ہے۔ سی پی آر میں 55 فیصد اضافے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی پر اضافی وسائل مختص کرنا ہوں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک سو ہزار سے زیادہ لیڈی ہیلتھ ورکرز دیہی علاقوں کا 70% سے زیادہ حصہ کور کریں گے (۔ صوبائی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مناسب مالی وسائل مختص کرنے اور حکومت کے خاندانی منصوبہ بندی کے عزم کو مضبوط بنانے کے لئے مؤثر رسد کے نظام میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرسید کمال شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہم 2014 میں ایک ملین سے ذائد اس سلسلے میں (CYP) تحفظ حاصل کر چکے ہیں لیکن اب بھی سوسائٹی کا ایک بڑا حصہ (26%) خاندانی منصوبہ بندی کی ان چاہی ضرورت کا شکار ہے۔ حکومت کو ان سفارشات کو جو آج پیش کی گئی ہیں جو کہ خواتین اور لڑکیوں، خاندانی منصوبہ بندی پر فیصلوں کے صحیح انتخاب کی رسائی پر مشتمل ہے کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ ۔