پیر سید مہر علی شاہؒ نے فتنۂ قادیانیت کا بھرپور مقابلہ کیا،مقررین

پیر سید مہر علی شاہؒ نے فتنۂ قادیانیت کا بھرپور مقابلہ کیا،مقررین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے خبر نگار سے) پیر سید مہر علی شاہؒ سچے عاشق رسولؐ تھے اورآپ نے فتنۂ قادیانیت کا بھرپور مقابلہ کیا۔پیر سید مہر علی شاہؒ نے دین اسلام کیلئے اپنی زندگی کو وقف کر رکھا تھا،آپ نے تحریک ختم نبوت میں جو قائدانہ کردار ادا کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔آج ہمیں پیرسید مہر علی شاہؒ کے پیغام کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں مجدد دین و ملت حضرت پیر سید مہر علی شاہؒ کی یاد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا۔اس تقریب کے مہمان خاص سجادہ نشین آستانۂ عالیہ گولڑہ شریف حضرت پیر سیدغلام معین الحق گیلانی تھے۔ تقریب کااہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیاتھا۔اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ اجمیر شریف پیر محمد بلال چشتی، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ کھڑی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی، آستانۂ عالیہ پاکپتن شریف کے پیر مہر محی الدین،ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ممتاز دانشور ‘ادیبہ‘شاعرہ بیگم بشریٰ رحمن، حضرت داتا گنج بخشؒ مسجد کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی، سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور، صدر نظریۂ پاکستان فورم میرپور آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش، مفتی محمد اقبال چشتی، اسد علی خان، بیگم صفیہ اسحاق ،سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید ، درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے عقیدت مندوں اورعلماء مشائخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔