کسانوں میں امدادی رقوم کے پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل جا ری

کسانوں میں امدادی رقوم کے پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل جا ری

لاہور( نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ لاہور نے بھی وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت لاہور شہر کے کسانوں میں امدادی رقوم کے پے آرڈرز کی تقسیم کے عمل کو جا ری رکھا اور لا ہور کے پانچ مراکز میں سینکڑوں کسانوں میں فی ایکڑ5ہزار کے حساب سے پے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتا یا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے قائم کر دہ ان مراکز پر کسانوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مراکز پر کسانوں کو کھانا بھی دیا جا رہا ہے اور اس کے علا وہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسان پیکج کی تقسیم کا عمل آئندہ چند روز تک جا ری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...