سندر سمیت قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں صنعتوں کی آن لائن انسپکیشن شروع

سندر سمیت قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں صنعتوں کی آن لائن انسپکیشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) محکمہ لیبر پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع سندر انڈسٹریل سٹیٹ سمیت قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع صنعتوں کی آن لائن انسپکیشن شروع کردی ہے محکمہ لیبر نے اس مقصد کے لیے محکمہ لیبر کے 7افسران کی سربراہی میں 7انسپکیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور سمیت ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کے افسران بھی شامل ہیں مذکورہ انسپکیشن ٹیمیں دونوں انڈسٹریل اسٹیٹس میں واقع صنعتوں سے آن لائن معلومات حاصل کرنے کے بعد ان معلومات کی روشنی میں فزیکل انسپکیشن کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔ انسپکیشن کے دونوں فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد ان کی صحت فراہم کیا گیا ماحول ان کی عمر بلڈنگ ہائی لاز تعمیر کا معیار اور الیکٹرک سسٹم کے ساتھ ساتھ دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں اڑھائی سو سے زائد اور قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں تین سو سے صنعتیں فعال ہیں۔