جعلی انجکشن فروخت کرنیوالے مجرم کو9ماہ قید
لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ محمدجہانگیراحمدنے جعلی انجکشن فروخت کرنے والے مجرم یعقوب احمد کو اقبال جرم کرنے پر9ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں رنگ محل پولیس نے یعقوب میڈیکل سٹورکے مالک یعقوب احمدکے خلاف چالان پیش کیا۔ملزم پرغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کاالزام تھا۔عدالت میں چالان آنے پرفاضل جج نے دکاندارکوطلب کیاجس نے عدالت میں پیش ہوکراقبال جرم کرلیا۔
عدالت نے مذکورہ مجرم کو9ماہ قیداور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیاہے ،مذکورہ مجرم نے ایک لاکھ روپے جرمانہ فوری عدالت میں ہی اداکردیا جس کے بعد پولیس نے مجرم کو جیل منتقل کردیا۔