مولانا ظفر احمد عثمانی کی 41ویں برسی

مولانا ظفر احمد عثمانی کی 41ویں برسی

لاہور(اپنے خبر نگار سے)مولانا ظفراحمد عثمانی نے تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بھرپور حصہ لیا۔آپ اپنی زندگی میں مذہبی و سیاسی تحریکوں میں پیش پیش رہے۔ سلہٹ اور صوبہ سرحد میں ریفرنڈم کے موقع پر آپ نے پاکستان کے حق میں رائے ہموار کی۔ان خیالات کااظہارپروفیسر لطیف نظامی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تحریک پاکستان کے رہنمامولانا ظفر احمد عثمانی کی 41ویں برسی کے موقع پرنئی نسل کو ان کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔

اس لیکچر کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4