دہشت گردی کے خلاف مسلم اور عیسائی دنیا کو مل کر چلنا ہو گا، ڈاکٹر حسین محی الدین

دہشت گردی کے خلاف مسلم اور عیسائی دنیا کو مل کر چلنا ہو گا، ڈاکٹر حسین محی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)دہشت گردی کے خلاف مسلم اور عیسائی دنیا کو مل کر چلنا ہو گا۔خود کو سچا اور دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کی منفی دوڑ ختم ہونی چاہیے ۔ جانوروں کے حقوق کا تعین کرنے والا اسلام بے گناہوں کی جانیں لینے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں ’’پیس آن ارتھ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور اور ایف سی کالج یونیورسٹی کے شعبہ ڈائیلاگ اینڈ ایکشن کی طرف سے کیا گیا۔سیمینار سے ایف سی یونیورسٹی کے نائب صدر جان جوزف، ڈاکٹر چارلس رمزے،منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر اسلم غوری، رجسٹرار ایف سی یونیورسٹی ڈاکٹر حامد سعید،ڈاکٹر رابرٹ، فادر جمیز چنن، بشپ منورمل،ارون کمال،پرکاش سنگھ، ڈاکٹر نصیر احمد،ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل رضا نے خطاب کیا۔سیمینار میں خرم نوازگنڈاپور، میجر(ر)محمد سعید،جی ایم ملک، کرنل احمد، سجاد العزیز،جاوید قادری، ساجد بھٹی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔سیمینار کے اختتام پر حضرت محمد ﷺ اور حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم ولادت کے سلسلے میں کیک کاٹے گئے ۔ڈاکٹر حسین محی الدین اور ڈاکٹر جان جوزف نے منہاج یونیورسٹی اور ایف سی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے ملکر امن کی شمعیں روشن کی اور عزم کیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی بھائی چارہ کے فروغ کیلئے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات ملکر علاقائی اور عالمی امن کیلئے کام کرینگے اور اس فروغ امن جدوجہد میں دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کو بھی شامل کی جائے گا۔منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر ایوارڈ دیاگیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ پیغمبران خدا زمین پر تعلیم عام کرنے ،انصاف کا بول بالا کرنے اور امن برپا کرنے کے احکامات خداوندی کے ساتھ معبوث ہوئے۔