حکومت نے ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے،خلیل طاہر سندھو

حکومت نے ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے،خلیل طاہر سندھو

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے وہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کالج روڈ لاہور میں Phonix فاؤنڈیشن فارریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے ایڈز کے خلاف متحدہ جدوجہد،مریضوں کی معاشرتی بحالی اوربیماری کے مکمل خاتمے کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

سیمینار سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم ، ڈاکٹر نورالزمان رفیق، ڈاکٹر فیصل مجید،بشیرناز اور مس ماریہ علی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور ایڈز کے حوالے سے اعدادو شمار ،وجوہات ،اساب اور علاج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ایڈز ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے تعاون سے 2020 تک ایڈز فری سوسائٹی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب سے دوری ، ناخواندگی،منشیات کا استعمال،غربت اور دیگر معاشرتی مسائل اس کے اہم اسباب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر کابند رہ کر تمام بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔انہوں نے پنجاب ایڈز کنٹرول وآگاہی پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آگاہی مہم میں سول سوسائٹی،میڈیا اور این جی اوز کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کا عالمی دن منانے کا مقصد ایڈز کے متعلق معلومات ، منشیات کا استعمال ،بے راہ روی ،انتقال خون اور استعمال شدہ سرنج کے ذریعے پھیلنے والی اس بیماری سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...