مہنگائی اور ٹیکسوں کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

مہنگائی اور ٹیکسوں کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) نو منتخب امیرجماعت اسلامی لاہورذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عوام حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کے نفاذ سے شدید نالاں ہیں حکمرانوں کی غلط حکمت عمل اور ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلعی دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ 300 سے اشیاء ضروریہ پر ٹیکس لگا کر ان کی پیداواری قیمت میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ حکمرانوں کا بس نہیں چلتا کہ وہ لوگوں کے سانس لینے پر آکسیجن ٹیکس نافذ کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے زبانی دعوؤں اور اخباری بیانات کے باوجود مہنگائی و گرانی کا منہ زور سیلاب رکتا نظر نہیں آرہا اس کی اصل وجہ حکمرانوں کا عوام کے ساتھ مخلص نہ ہونا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -