ایپکا کامطالبات تسلیم کیے جانے کے نوٹیفکیشن تک ا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ایپکا کامطالبات تسلیم کیے جانے کے نوٹیفکیشن تک ا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

لاہور(خبر نگار خصوصی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور کے چار رکنی نمائندہ وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اپیکا کے مطالبات تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبات تسلیم کیے جانے کے نوٹیفکیشن کے اجراء تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب حضرحیات گوندل نے اپیکا ورکروں کے احتجاجی دھرنے کے باعث اپیکا کیوفد کو مذاکرات کے لیے اپنے دفتر بلایا۔

دونوں فریقین کے درمیان ایک گھنٹہ مذاکرات جاری رہے اپیکا وفد کا مطالبہ تھا کہ ان کے چارٹر اف ڈیمانڈ جیسے وزیراعلیٰ منظور کرچکے ہیں کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جبکہ چیف سیکرٹری کا موقف تھا کہ ان کے مطالبات تسلیم کرلیے جائیں گے انہیں وقت دیا جائے لیکن اپیکا وفد نے یہ کہہ کر کہ نوٹیفکیشن کے اجراء تک ان کا احتجاج جاری رہے گا مذاکرات ختم کردیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4