ہمیش خان اور ہارون عزیز کو بری کرنے کی درخواست پر کارروائی آج تک ملتوی

ہمیش خان اور ہارون عزیز کو بری کرنے کی درخواست پر کارروائی آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عبدالستار نے بینک آف پنجاب کیس کے مرکزی ملزم ہمیش خان اور ہارون عزیز کے بری کرنے کی درخواست پر کارروائی آج 9دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر عابدحسین رضوی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے، عدالت نے بینک آف پنجاب کے وکیل کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔عابد حسین کے دلائل کے قبل ہمیش خان اور ہارون عزیز کے وکلا اپنے اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں ۔

،عدالت میں ہمیش خان اور ہارون عزیز نے بری کرنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نیب پنجاب کے پاس ثبوت موجود ہیں ہے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت میں نیب پنجاب نے ہمیش خان،شیخ افضل سمیت 10کے قریب ملزمان کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -