چھوٹے تاجروں اور عوام کیلئے حکمرانوں کا طرز عمل نہایت ظالمانہ ہے،خالد پرویز

چھوٹے تاجروں اور عوام کیلئے حکمرانوں کا طرز عمل نہایت ظالمانہ ہے،خالد پرویز

لاہور ( کامرس رپوٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں اور عوام کے لیے حکمرانوں کا طرز عمل نہایت ظالمانہ ہے ۔ لگتا ہے حکمران ملک سے مڈل کلاس اور چھوٹے تاجر کا خاتمہ چاہتے ہیں تبھی تو کاروبار دشمن معاشی پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں اور آئے دن نت نئے ٹیکس متعارف کرائے جا رہے ہیں ۔ جن سے مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

بزنس کمیونٹی کو وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف دہائی دیتے مہینوں بیت چکے ہیں جواب میں صرف ’’ لارے‘‘ ہیں اور مذاکرات ، مذاکرات کی بساط بچھی ہے ۔ وہ گزشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جن میں عبدالرزق ببر سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران، مجاہد مقصود بٹ صدر انجمن تاجران لاہور ، جنرل سیکرٹری طیب میر، طارق مغل ، صابر حسین جٹ ، علیم قریشی ، اورنگزیب خان ، ملک محمد علی و دیگر تاجر شامل تھے ۔ خالد پرویز نے کہا بزنس کمیونٹی گھیراؤ ، جلاؤ اور توڑ پھوڑ کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتی ۔ بزنس کمیونٹی وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ اسے وِد ہولڈنگ ٹیکس کی دلدل سے نکالیں جس میں اس کے ساتھ معیشت کی بہتری اور ملکی خوشحالی بھی پھنسی ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...