جنرل ہسپتال میں انتظامی ڈاکٹروں کے شعبے تبدیل کر دییگئے

جنرل ہسپتال میں انتظامی ڈاکٹروں کے شعبے تبدیل کر دییگئے

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد نے انتظامی ڈاکٹروں کے شعبے تبدیل کردیئے ہیں۔

جن پر فوری عملدرآمد ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شبنم گلزار ا ے ایم ایس نرسنگ کے علاوہ جنرل سٹور کی بھی انچارج ہوں گی۔ ڈاکٹر عارف شہزاد بھٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی ، ڈاکٹر منور علی پرنسپل الائیڈ ہیلتھ سکول، ڈاکٹر منزہ کوکب اے ایم ایس آؤٹ ڈور، ڈاکٹر راشد حسین شیرازی اے ایم ایس ایوننگ ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اقبال اے ایم ایس اے ڈی پی کو ورکس اور سٹیشنری کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹر فہیم احمد شیرازی ڈی ایم ایس ایڈمن، ڈاکٹر معین نواز ڈی ایم ایس ایمرجنسی نائٹ، ڈاکٹر عبدالاحد ڈی ایم ایس ورکس اور ڈاکٹر ذوالقرنین ڈی ایم ایس نائٹ انڈور کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پرنسپل نے کہا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کا معیار بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے نظام الاوقات کی پابندی ادارے کی اعلی کارکردگی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہیں توقع ہے کہ مذکورہ بالا تبدیلیوں سے ہسپتال کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -