ڈی سی او کاشہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت لا ہور شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نے بیوٹی فیکیشن آف لا ہور پراجیکٹ کے حوالے سے ڈی سی او لاہور کوبریفنگ دی۔
اس موقع پرڈی سی او لاہور نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ شہر کی سرکاری عمارتوں اور پارکس کو مزید خوبصورت بنانے میں کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی اہم شاہراؤں اور دکانوں پر ایک ہی طرز کے سائن بورڈز لگائے جائیں۔ انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز ڈی سی او آفس میں جمع کروائیں۔