سستے کرسمس بازار لگانے کے حوالے سے اجلاس

سستے کرسمس بازار لگانے کے حوالے سے اجلاس

لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت ٹا ؤن ہال میں کر سمس ڈے کے موقع پر شہر میں سستے کرسمس بازار لگانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کر سمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے شہر کے6ٹا ؤنز میں کر سمس بازار لگائے گی جہاں پر مسیحی برادری کو معیاری اور سستی اشیاء ضروریہ سستے داموں دستیاب ہو ں گی۔انہوں نے بتایا کہ راوی ٹا ؤن میں الٰہی بخش روڈ بادامی باغ، داتا گنج بخش ٹاؤن میں ڈان باسکو سکول ریلوے ہیڈ کوآرٹر،واہگہ ٹا ؤن میں جلو موڑ،گلبرگ ٹا ؤن میں مکہ کا لونی،نشتر ٹاؤن میں یو حنا آباد اور شالیمار ٹا ؤن میں چائنہ سکیم میں کرسمس با زار لگائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4