تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتما م 10روزہ ضیافت میلاد تقریبات ہو نگی

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتما م 10روزہ ضیافت میلاد تقریبات ہو نگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات ہونگی۔ یکم سے 10 ربیع الاول مرکزی سیکرٹری میں سیرت النبی ﷺ پر خصوصی خطابات ہونگے اور روزانہ کی بنیاد پر مشعل بردار جلوس نکالے جائینگے

اور سکالرز سیرت النبی ﷺ پر خصوصی لیکچرز دینگے۔اس سلسلہ میں منہاج القرآن پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول کی سربراہی میں تمام فورمز کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں اجلاس کی صدارت عالمی میلاد کانفرنس کے سیکرٹری جواد حامد نے کی۔ جواد حامد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہر سال جشن ولادت ﷺ انتہائی مذہبی جوش و خروش سے مناتی ہے اور ان تقریبات کا نکتہ عروج 11اور 12 ربیع الاول کی شب عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے جس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سیرت النبی ﷺ پر ایمان افروز خطاب کرتے ہیں۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور منہاج القرآن کے کارکنان نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفیﷺکی شمعیں روشن کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ آج کے پرفتن دور میں امن اور سکون کا واحد ذریعہ ذکر نبی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -