سٹیز ن فیڈ بیک سے عوامی سہولیات میں اضافہ ہو گا،عبداللہ خان سنبل

سٹیز ن فیڈ بیک سے عوامی سہولیات میں اضافہ ہو گا،عبداللہ خان سنبل

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ سٹیزن فیڈ بیک سے عوامی خدمات کی بہتری میں اضافہ ہوگا اور یہ ضلعوں کی کارکردگی کو بہترین انداز میں جانچنے کا جامع پروگرام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع اپنی مانیٹرنگ کو فعال بنا کر سٹیزن فیڈ بیک میں ڈیٹا انٹری کو بہتر کر سکتے ہیں جبکہ مختلف اضلاع میں شہری خدمات کے حوالے سے اعداد و شمار کی پڑتال کو مزید فعال بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ لاہور میں ڈومیسائل کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے موبائل ڈومیسائل سروس کے ذریعے تعلیمی اداروں میں جا کر ڈومیسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ضلعی سطح پر شہریوں کی شکایات کے اندراج کے بعد سٹیزن فیڈ بیک پروگرام کے ذریعے شہریوں سے مختلف خدمات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں تاکہ پبلک سروس بہترین اور موثر انداز میں مہیا کی جا سکے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کہ وہ ریونیو، صحت و دیگر شہری خدمات کے حوالے سے ڈیٹا انٹری کو مزید فعال کریں۔ اجلاس میں ڈی سی او لاہور ، ڈی سی او ننکانہ صاحب، ڈی سی او قصور، اے ڈی سی شیخوپورہ، پرو گرام ڈائریکٹر ، پی آئی ٹی بی، ای ڈی اوز ، محکمہ صحت و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -