سینئر صحافی شاہد محمود کے افسانوں کا مجموعہ ’’بڑے بے مرّوت‘‘شائع ہو گیا

سینئر صحافی شاہد محمود کے افسانوں کا مجموعہ ’’بڑے بے مرّوت‘‘شائع ہو گیا
 سینئر صحافی شاہد محمود کے افسانوں کا مجموعہ ’’بڑے بے مرّوت‘‘شائع ہو گیا

  

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب کے لائف ممبر شاہد محمود کے افسانوں کا مجموعہ ’’بڑے بے مرّوت‘‘ شائع ہو کر منظر عام پر آ چکا ہے اس مجموعے میں 26افسانے شامل ہیں۔ دیباچہ معروف فلمی مصنف ناصر ادیب نے لکھا ہے شاہد محمود اس سے قبل ریڈیو اور اسٹیج کیلئے ڈرامے لکھنے کے علاوہ متعدد فلموں کی کہانیاں اور گیت بھی لکھ چکے ہیں ان کے افسانوں کو ادب شناس حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان میں آج کے دور کے اہم مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس مجموعے کی اشاعت کا اہتمام مکتبہ امتیاز اردو بازار نے کیا ہے جو ادبی علمی اور معلومات کتب شائع کرنے میں اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4