پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی کے لئے تعاون پر تیار ہے، طارق فاطمی

پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی کے لئے تعاون پر تیار ہے، طارق فاطمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی کے لئے تعاون پر تیار ہے‘ افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ منگل کو امریکی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان افغانستان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی ۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن و ترقی کے لئے تعاون پر تیار ہے۔