نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر ثناء اللہ زہری کو اسلام آباد طلب کرلیا

نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر ثناء اللہ زہری کو اسلام آباد طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر ثناء اللہ زہری کو اسلام آباد طلب کرلیا۔منگل کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان کے صدر ثناء اللہ زہری کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ وزیراعظم نواز شریف ثناء اللہ زہری سے مری معاہدے پر بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ مری معاہدے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو 5دسمبر 2015ء سے عہدے سے ہٹا کر ثناء اللہ زہری کو وزیراعلیٰ بلوچستان تعینات کیا جانا تھا،جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا،اس معاملے پر مشاورت کے بعد وزیراعظم کی جانب سے فیصلہ متوقع ہے