نظام کی کامیابی عوام کی بھرپور شرکت ممکن نہیں ، شاہ فرمان

نظام کی کامیابی عوام کی بھرپور شرکت ممکن نہیں ، شاہ فرمان

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخواکے وزیر برائے آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام نے ہمیں انصاف کا نظام قائم کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے۔عمران خان کے وژن کے مطابق پورے ملک میں اس نظام کے قیام پر کام جاری ہے تاہم اس نظام کی کامیابی عوام کی بھرپور شرکت کے بغیر ناممکن ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے حلقہ نیابت پی کے 10-کے علاقہ سپینہ تھانہ پشم کلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹاؤن ممبران انجینئرقادر نواز ،ڈاکٹرجمال ناصر اور سنےئر نائب صدر شفقت اسلام نے بھی خطاب کیا۔شاہ فرمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقو ق دے مگر خیبر پختونخواکے عوام کو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی پاداش میں جان بوجھ کر ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون یہ ہے کہ جو چیز جس صوبے میں پیدا ہو اس پر پہلا حق اسی صوبے کے عوام کا ہوتا ہے اس کے بعد دیگر صوبوں کو بھی اس میں حصہ دیا جاتا ہے۔خیبر پختونخوا میں صوبے کی ضرورت سے زیادہ گیس اور بجلی پیدا ہورہی ہے مگر یہاں کے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے تاکہ وہ پی ٹی آئی سے متنفر ہو سکیں۔شاہ فرمان نے کہا کہ کوہ دامان سے گیس پائپ لائن گزرتے وقت محکمہ گیس کے حکام نے معاہد ہ کیا تھا کہ فنڈزکی دستیابی کی صورت میں کوہ دامان کو بھی گیس فراہم کر دی جائیگی۔اب فنڈز بھی ہم نے فراہم کر دئیے مگر گیس سے کوہ دامان کے عوام کو محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر ہمیں ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم کوہ دامان سے گزرنے والی گیس پائپ لائن بند کردینگے کیونکہ اپنے صوبے کے وسائل سے اگر ہماری عوام مستفید نہیں ہو سکتی تو دوسروں کو بھی ہم یہ استعمال نہیں کرنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔وزیر آبنوشی نے مزید کہا کہ بطور صوبائی وزیر وہ اپنی ذمہ داریوں سے آگا ہ ہیں اور پورے صوبے اور پی کے10-کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا انکی ذمہ داری ہے اور وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں او ر فنڈزکی کمی اس ذمہ داری کو پوار کرنے میں آڑے نہیں آنے دی جائیگی۔اس موقع پر کسان کونسلر شفیع الرحمن ،جنرل کونسلروں لطیف خان اور انعام گل سمیت درجنوں افراد نے پاکستان تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی چےئرمین عمران خان اورصوبائی وزیرآبنوشی شاہ فرمان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...