کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں رضویہ سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس میں جی تھری اور آر پی جی رائفل بھی شامل ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول