امین فہیم کی نشست پر الیکشن18جنوری کو ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے این اے 218 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں وزیراعظم، وزیراعلی یا وزرا،مشیر،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقے میں دوروں پرپابندی عائدکردی ہے۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 218 کے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت حلقے میں پولنگ 18جنوری کوہوگی۔جب کہ وزیر اعظم و دیگر کے دوروں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ، مذکورہ حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان،تقرری تبادلوں پربھی پابندی ہوگی۔واضح ر ہے کہ مٹیاری میں مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔