پاڑا چنار ،اساتذہ کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے جاری
پاراچنار (نمائندہ پاکستان )قبائلی علاقے پاراچنار کرم ایجنسی میں دوسرے روز بھی اساتذہ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔فاٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر پاراچنار کرم ایجنسی میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے اساتذہ کی جانب سے پیر کے روز سے تمام تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ رہنماوں محمد حسین ، عنایت حسین اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا مسلہ حل ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے سیکٹری جنرل زاہد حسین نے کہا کہ ہم جائز مطالبات کیلئے کئے جانے والے احتجاج میں اساتذہ کا بھر پور ساتھ دینگے۔