پی آئی اے کی نجکاری گھر کے برتن فروخت کرنے کے مترادف ہے،اعجاز چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمرا ن خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے قومی اداروں کی لو ٹ سیل لگا رکھی ہے پی آئی اے دنیا کی سب سے اولین ائیر لائن تھی ‘حکومتو ں کی نااہلی اور سیا سی مدخلت کی وجہ سے قومی ادارے تبا ہ و برباد ہو رہے ہیں ‘پی آئی اے کو فروخت کرنا گھر کے برتن فروخت کرنے متراد ف ہے ‘سٹیل مل ، واپڈاسمیت دیگر اداروں کی فروخت سے مزدوروں کامعاشی قتل ہو گا ۔حکومت کو تحریک انصاف یہ کسی صورت نجکاری کرنے نہیں دے گئی بلکہ پارلیمنٹ کے اندر اور با ہر بھر پور احتجا ج کر ے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ فل الفور واپس لے ۔اداروں کی نجکاری سے کبھی بھی غیر ملکی قرضے ادا نہیں ہوتے۔ وہ پارٹی دفتر میں پنجا ب کے مختلف اضلاع سے ملاقات کے آئے ہوئے مختلف پارٹی رہنما ؤں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا حکومت مزودر دشمن پالیسی ترک کر ے اور قومی اداروں کی نجکا ری سے بازرہے اداروں کو فروخت کرنے کی بجائے مینیجمنٹ کو بہتر کرے۔
اعجاز چوہدری