شریف برادران کی حکومت میں گڈ گورننس ایک ‘‘خواب ‘‘ہی رہے گا،چو دھر ی سرور

شریف برادران کی حکومت میں گڈ گورننس ایک ‘‘خواب ‘‘ہی رہے گا،چو دھر ی سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں گڈ گورننس ایک ‘‘خواب ‘‘ہی رہیگا ‘ لاہور میں بچوں کیلئے ’’خناق ‘‘کی ادویات فراہم نہ کر سکنے والے حکمران کس منہ سے اقتدار پر قابض ہیں؟ وہ تحر یک انصاف شعبہ خواتین لاہور کی آرگنائزر روبینہ جمیل کی رہا ئش گاہ پرپر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ‘شعبہ خواتین پنجاب کے صدر سلونی بخاری ‘تحر یک انصاف شعبہ خواتین لاہور کی آرگنائزر روبینہ جمیل سمیت دیگر بھی موجود ہیں ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سچ ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کو کم نشستیں ملیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ بنک میں کئی لاکھ گنا اضافہ ہواہے بلدیاتی انتخابات میں ہم سے جہاں کوتاہیاں ہوئیں ہیں انکا بھی جائزہ لیا جا ئیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پارٹی کی ممبر شپ کا آغاز ہوتے ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جاؤں گا ۔
چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -