ناقص تفتیش،بیانات میں تضاد،سزائے موت کے دو ملزموں کی رہائی

ناقص تفتیش،بیانات میں تضاد،سزائے موت کے دو ملزموں کی رہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے امپیریل سینما کی مالک نسیم شریف کے قتل میں موت کی سزاپانے والے دو ملزموں ندیم عباس اور علی عباس کو ناقص تفتیش اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس قاضی امین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم ندیم عباس اور علی عباس کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، ملزموں کے وکیل آذر لطیف نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے سزا سناتے وقت گواہوں کے بیانات میں تضاد کو مدنظر نہیں رکھا، مقتولہ نسیم شریف کا امپیریل سینما کی ملکیت کا تنازع تھا جس پر نامعلوم افراد نے انہیں قتل کیا ، کسی بھی گواہ نے موقع پر ندیم عباسی اور علی عباس کو شناخت نہیں کیا ،فاضل بنچ نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد سزائے موت پانے والے ندیم عباس اور علی عباس کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔
ملزم رہائی

مزید :

صفحہ آخر -