زین قتل کیس،مصطفی کانجو کی بریت کیخلاف پرا سیکیوٹر جنرل آج دلائل دینگے

زین قتل کیس،مصطفی کانجو کی بریت کیخلاف پرا سیکیوٹر جنرل آج دلائل دینگے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرعام فائرنگ کر کے طالب علم زین کے قتل کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کی بریت کے خلاف پرا سیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کو مزید تیاری کی مہلت دیتے ہوئے آج 9دسمبر کودوبارہ دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مصطفی کانجو کی بریت کے خلاف محکمہ پراسکیوشن کی اپیل پر سماعت شروع کی تو پراسکیوٹر جنرل احتشام قادر نے استدعا کی کہ انہیں مقدمے کی تیاری کے لئے مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے انہیں دوبارہ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 9دسمبر تک ملتوی کر دی، محکمہ پراسکیوشن نے مصطفی کی بریت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قتل کیس کے حقائق دیکھے بغیر ہی ملزم کی بریت کا حکم دے دیا، پولیس کے گواہوں کے بیانات ہی ریکارڈ نہیں کئے گئے لہذا مصطفی کانجو کی بریت کالعدم کی جائے۔

مصطفی کانجو

مزید :

صفحہ آخر -