عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈیشنل کلکٹر ریونیو ریکارڈ سمیت طلب

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈیشنل کلکٹر ریونیو ریکارڈ سمیت طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کئی برس گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈیشنل کلکٹر ریونیو عرفان نواز میمن کو 15دسمبرکوریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔جسٹس خالد محمود خان نے اکبری بی بی سمیت متعدد شہریوں کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ مال کی یقین دہانی پر 9 برس قبل لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو 140 کنال اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ دیا تھا مگر کئی برس گزرنے کے باوجود انہیں اراضی الاٹ نہیں کی جا رہی ہے ، درخواست گزار عدالتی حکم لے کر محکمہ مال کے دفتر جاتے ہیں تو انہیں کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔

ریونیو ریکارڈ

مزید :

صفحہ آخر -