اسلام آباد ہائی کورٹ ، ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ ، ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کے راولپنڈی کسٹم عدالت کے حکم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ منگل کے روز وفاق کی جانب سے کسٹم نے اپنے وکیل عبدالوحید مروت کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں پاسپورٹ اہم شہادتی ثبوت ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ ایان علی بیرون ملک فرار ہو سکتی ہیں ۔ جس کے بعد ان کی وطن واپسی ناممکن ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت راولپنڈی کسٹم عدالت کے ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ حوالگی کے فیصلہ کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ماڈل ایان علی کو دس ، دس لاکھ مچلکوں کے عیوض پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔ پاسپورٹ میں ایک کارآمد جبکہ دو منسوخ شدہ ہیں ۔

ایان علی

مزید : صفحہ آخر