شہبازشریف کی ’’دی کوئینز ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی طالبہ زینب کو مبارکباد

شہبازشریف کی ’’دی کوئینز ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے برطانوی ایوارڈ ’’دی کوئینز ینگ لیڈر‘‘ ملنے پر پاکستانی طالبہ زینب کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی طالبہ نے توانائی کے شعبہ میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب نے ایوارڈ حاصل کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور زینب جیسی ہونہار اور ذہین طالبات پاکستان کا سرمایہ افتخار ہیں۔ واضح رہے کہ زینب’’دی کوئینز ینگ لیڈر‘‘ کا برطانوی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی طالبہ ہیں اور لاہور کی رہائشی ہیں۔

مبارکباد

مزید : صفحہ آخر


loading...