جسٹس شاہد مبین کے بھائی نوید عالم سپرد خاک، نماز جنازہ میں نمایاں افرادکی شرکت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد مبین کے بھائی نوید عالم جو قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ مسجد القدس ٹاؤن شپ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان، مسٹر جسٹس شاہد حمیدڈار، مسٹر جسٹس یاور علی، مسٹر جسٹس انوارالحق، مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان، مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان سمیت سینئروکلاء، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج 9 دسمبر کوسہ پہر 3بجے مسجد القدس نزد رحمت اللہ آئی ہسپتال، سیکٹرA۔1 ٹاؤن شپ ، لاہور میں شروع ہو گی۔
سپرد خاک