سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل

سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس علی اکبر قریشی اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں۔نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے۔

فل بنچ تشکیل

مزید : صفحہ آخر