آج سے ملک کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی،محکمہ موسمیات

آج سے ملک کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی،محکمہ موسمیات

  

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں دن بھر دُھند کا راج رہا اور سر دی کی شدت میں بھی قدرے اضافہ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کوخیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن)، کوئٹہ اورژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات/صبح کے وقت دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ شدید دھند نے پنجاب کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے لاہور ، اسلام آباد ، شیخوپورہ اور فیصل آباد موٹر وے بند کرنا پڑی ، لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹس آپریشن بھی معطل ہو گیا اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -