والدین نے بچہ بازیاب نہ ہونے پر اغوا کار خاتون کو پیٹ ڈالا

والدین نے بچہ بازیاب نہ ہونے پر اغوا کار خاتون کو پیٹ ڈالا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مغوی بچے کو بازیاب کر کے پیش نہ کرنے پر بچے کی ماں اورمبینہ طور پر اغواء کار خاتون کے درمیان کمرہ عدالت کے باہر ہاتھا پائی، فریقین کے درمیان ہاتھا پائی سے احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیاجبکہ بچے کا باپ صدمے سے بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ جسٹس شاہدحمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزمہ رابعہ نے عدالت میں بچہ پیش کیا تو بچے کے والدین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت میں پیش کیا جانے والا بچہ ان کا نہیں، ملزمہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہے جس پر عدالت نے تفتیشی افسرپر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے حقیقی بچے کو دو ہفتوں میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اغوا کار

مزید :

صفحہ آخر -